جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح خان یونس میں ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق سرچ آپریشن کیلئے اسرائیلی فوجی عمارت کے اندر داخل ہوئے تھے، عمارت میں بارودی مواد نصب تھا، جس کے پھٹنے سے عمارت تباہ ہوگئی اور اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
اسرائیل نے ہلاک فوجیوں میں سے 2 کی شناخت ظاہر کی ہے، جن میں ایک 33 سالہ ریزرو فوجی میجر چین گروس اور دوسرا 19 سالہ سارجنٹ یو آور راور ہے، جبکہ باقی 2 کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔