• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش

اسلام آباد(این این آئی)چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترینHQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کر دی، حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40پاکستانی J-F17طیاروں کی خریداری کیلئے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ،4.6ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کئے۔ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40ففتھ جنریشن J-35اسٹیلتھ طیارے، KJـ500 اواکس اور HQ-19ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔کہا گیا کہ چین سے 3.7ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40پاکستانی J-F17طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ایران تجارت کے 3سے 10بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید