• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ، سینیٹر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جاں بحق ، 3افراد زخمی

کوہاٹ، اسلام آباد (این این آئی ، نیوز رپورٹر ، اپنے رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہنما، سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلسنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق گئے، واقعہ میں 3افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فہیم نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے عباس آفریدی اور دیگر زخمیوں کو دھماکے کے فوری بعد کوہاٹ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا، جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پنجاب کے شہر کھاریاں میں واقع برن سینٹر لے جایا گیا۔کوہاٹ پولیس کے ترجمان نعمان علی کے مطابق عباس آفریدی کی حالت تشویشناک تھی اور وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ملک بھر سے سے مزید