• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویوں میں قربانی، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر، خبر نگار ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں میں قربانی، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج جب ہمارا پیارا وطن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمیں یکجہتی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ ، اسپیکر کے عیدالاضحیٰ پرپیغامات میں کہا کہ قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، قوم کے نام پیغام میں صدر نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے، عید کے موقع پر قربانی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں موجود ہر محتاج، بیمار،غریب اور مسکین فرد کا ہمیشہ خیال رکھیں گے۔ ہمیں اپنے رویوں میں قربانی،محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج جب ہمارا پیارا وطن پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تو اس موقع پر ہمیں اپنی یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا۔ عید الاضحی کا یہ بابرکت موقع ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ قربانی کا راستہ ہمیشہ کامیابی کی طرف جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید