• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آلائشوں کی چیر پھاڑ پر 180 سے زائد افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں عیدالاضحی پر آلائشوں کی چیرپھاڑ کر کے گندگی پھیلانے پر180سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے سب زیادہ کارروائیاں کی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کوئی کارروائی نہیںہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیدالاضحی پر آلائشوں کی چیرپھاڑ کرنے کی روک تھام کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 180سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے پر کراچی کے مختلف اضلاع میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 180 سے زائد افراد کو پکڑ لیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے سب زیادہ کارروائیاں کی گئیں۔ایسٹ پولیس نے 35 مقدمات درج کیے، 90افراد کو گرفتار کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 12 مقدمات درج کرتے ہوئے 31گرفتاریاں کیں۔کیماڑی پولیس نے 12مقدمات درج کرکے 26 لوگوں کو حراست میں لیا، سینٹرل پولیس نے 9 مقدمات درج کرکے 29ملزمان کو گرفتار کیا، کارروائیاں 3 اضلاع کے 49تھانوں کی جانب سے کی گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کوئی مقدمہ یاگرفتاری نہیں ہوئی۔گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید