• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے کشیدگی، بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری بھی بری طرح متاثر

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی کشیدگی نے بھارت میں پنجابی فلم انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستانی اداکاروں پر مشتمل تقریباً 6فلمیں ریلیز ہونیوالی تھیں، اب ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پنجابی فلم انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق چھڈے (مغربی) پنجاب (بھارت) کی کئی بڑے بینر کی فلموں کی پروڈکشن اور ریلیز کا کام رک گیا ہے، جن میں پنجاب (پاکستان) کے فنکار کام کیا کرتے تھے۔ برطانیہ یا کینیڈا میں پنجابی پروڈیوسرز کی وہ پنجابی فلمیں جنہیں پاکستان میں اچھی تعداد میں ناظرین دیکھا کرتے تھے، کو بھی دھچکا لگا ہے۔ ان فلموں میں رِدھم بوائز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی ʼچل میرا پُت 4ʼ اور وائٹ ہلز اسٹوڈیوز کی ʼسردار جی 3ʼ شامل ہیں۔ فلمی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان فلموں کے علاوہ 5-6 ایسی پنجابی فلمیں تیار ہیں، جبکہ ایک درجن سے زیادہ پر کام جاری ہے۔ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ان پنجابی فلموں کی ریلیز پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ پنجابی فلم رائٹر اور ڈائریکٹر چندر کمبوج کا دعویٰ ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایسا نہیں لگتا کہ پاکستانی فنکاروں والی فلمیں بھارت میں چل پائیں گی یا نہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید