• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

بلدیہ ٹاؤن  میں چوبیس نمبر موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں گزشتہ رات آگ لگی تھی۔

آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے، جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ 

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ 

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

قومی خبریں سے مزید