• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پر سکیورٹی لازمی لینا ہوگی

کراچی (نیوز ایجنسی) کراچی میں بینک سے رقم لے کر لٹنے والوں کو بچانے کے لئے ساوتھ پولیس نے بڑا فیصلہ کیا ہے، پولیس ایڈوائزری کے مطابق بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پر سکیورٹی لازمی لینا ہوگی، بینک کے سکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ کراچی ساوتھ پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بینک مینجرخود متعلقہ تھانے فون کرکے پولیس بلائے جبکہ بینک کو مووایبل بنکربنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بینک میں تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈکی تعیناتی کی جائے، 8 میگا پکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائے جائیں، غیرمتعلقہ افراد پر سخت نظر رکھی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید