کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز دن 1 بجکر 25 منٹ پر پہنچی۔
انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد حاجی کراچی پہنچیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آخری حج واپسی پرواز 9 جولائی 2025ء کو کراچی پہنچے گی۔