• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ، خواجہ آصف کی مخالفت

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ بڑھانے کی مخالفت کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہ اور مراعات میں بے تحاشہ اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کی مرہون منت ہے۔

قومی خبریں سے مزید