• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لئے مزید بسیں جلد پہنچنے کی امید ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26ء میں مزید بسوں کی خریداری، ای وی ٹیکسیز اور اسکوٹرز کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لئے مزید بسیں جلد پہنچنے کی امید ہے، جب کہ شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مختلف منصوبوں پیپلز بس سروس اور ای وی اسکوٹرز سمیت دیگر امور کا جامع جائزہ اور ای وی گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے مالی سال 2024-25ء کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور آئندہ مالی سال میں مجوزہ منصوبوں پر بھی جامع گفتگو کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید