لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اچھا اقدام ہے، اچھے اقدام کو سپورٹ کرنا چاہیے، حکومت کا یہ اچھا اقدام ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
شاہین آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ہم اسکولوں میں بھی جائیں گے، کرکٹ پاکستان میں سب سے بڑا کھیل سمجھا جاتا ہے، قومی کرکٹ میں حالات تبدیل ہوئے ہیں وقت دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سب کی کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو اُجاگر کرنا چاہیے۔
سی ای او لاہور قلندرز رانا عاطف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی ناظم الامور نے ہماری درخواست پر لاہور آ کر میچ دیکھا، ٹرافی کو امریکا بھی لے کر جا رہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے 4 میں سے 3 سیزن میں ٹرافیاں جیتیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اچھا خاصا میچ پنڈی میں چل رہا تھا انہوں نے ڈرون بھیج دیا۔
رانا عاطف نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، ہم صرف صلاحیت دیکھیں گے، قلندرز بچوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ رانا مشہود کی مدد سے پاکستان خواتین کا ٹیلنٹ دنیا کو دکھائیں گے، پاکستان کے ہر کونے کے بچے کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
رانا عاطف نے کہا کہ بہترین ٹیلنٹ کو اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت دیں گے، ہم اپنے انٹرنیشنل ایکسچینج پروگرام میں بھی بچے بھیجیں گے۔