آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، یہ آئرش ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے۔
بیلفاسٹ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک سو بیاسی رنز بنائے، کپتان لورکن ٹکر نے پچاس جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے انچاس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔
ایک سو تراسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔
آئرلینڈ کے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر میٹ ہولارڈ نے تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔