• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کا ٹی 20 میں سب سے بڑا ٹوٹل، تیز ترین ففٹی اور سنچری کے ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کیلئے ملتان آنے والی نیپال کرکٹ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے چالیس بیٹس کا تحفہ دیا تھا انہی بیٹ سے نیپال کے بیٹرز نے ریکارڈ ساز کارکردگی دکھا دی۔ نیپال کی انتظامیہ نے پی سی بی سے کرکٹ بیٹس دلانے کی درخواست کی تھی لیکن پی سی بی نے بیٹ بلامعاوضہ تحفے میں دیدیے۔ ایشین گیمز کے دوران نیپال نے ٹی20میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور، تیز ترین سنچری اور نصف سنچریاں بناکر تاریخ رقم کردی ۔ نیپال نے منگولیا کو273رنز سے ہراکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔نیپال نے تین وکٹ پر314رنز بنائے تھے۔ ناکام ٹیم41پر ڈھیر ہوگئی ۔ نیپال کے کوشال مالا نے34گیندوں پر ناقابلِ شکست137رنز بنائے جبکہ دیپندرہ سنگھ نے9 گیندوں پر ناقابلِ شکست50رنز بنائے۔ انہوں نے مسلسل چھ چھکے بھی لگائے۔

اسپورٹس سے مزید