اسلام آ باد (رانا غلام قادر)انفار میشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19کے دو افسروں حامد رضا خان وٹو اور دانیال سلیم گیلانی کو گریڈ20میں ترقی دے کر نئی تعیناتی کردی ہے ۔ ڈائریکٹر ڈیجیٹل کمیو نیکیشن ڈ یپارٹمنٹحامد رضا خان وٹو کو گریڈ20میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل (میڈیا ) وزارت اطلاعات و نشریات اسلام آ باد تعینات کیا گیا ہے۔سر کاری ٹی وی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات دانیال سلیم گیلانی کو گریڈ 20میں ترقی دے کر بدستور سر کاری ٹی وی میں ہی فرائضانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔