• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں: روبیو

امریکی وزیر ِخارجہ مارکو روبیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی وزیر ِخارجہ مارکو روبیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کا اسرائیلی حملوں میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ایران کو امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنا چاہیے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ یہ ایکشن اسرائیل کے دفاع کےلیے لازمی ہے۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی مفادات کے تحفظ کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ساتھ ہی ہم خطے میں اپنے شراکت داروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

بتاتے چلیں ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید