امریکی سینیٹر کِرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ نیتن یاہو کی داخلی سیاست کے فائدے کےلیے ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کِرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے سفارتکاری کو ختم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایک اور ڈیموکریٹک سینیٹر اور امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ جیک ریڈ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری عمل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس حملے نے خطے میں امریکی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی ہوائی حملے کشیدگی میں اضافے کا سبب بنیں گے، جس سے خطے میں تشدد کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔