ایران امریکا مذاکرات کے ثالث عمان نے اسرائیلی حملوں کولا پرواہی قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مزاکرات غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں۔
عمانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملہ سفارتی حل کے لیے خطرہ ہے۔
عمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے اسرائیلی حملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کےلیے بھی خطرہ ہے۔
عمانی ریاستی نیوز ایجنسی پر جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ایران پر حملے کے بعد بڑھتے تناو اور اس کے نتائج کا ذمے دار اسرائیل ہے۔