• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی کی تقریبات یکم اگست سے منائی جائیں گی،ڈی سی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان تقریبات یکم اگست سے شایان شان انداز میں منائی جائیں گی اور 14اگست کو پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سرکلر روڈ، چوک فوارہ اور عید گاہ تک آزادی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا  وہ اپنے دفتر میں یوم آزادی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عمرانہ اجمل، ڈی او کوآرڈینیشن امجد بشیر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفتاب پیرزادہ، ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری بشیر احمد، ٹی ایم او ارشد گھمن اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
تازہ ترین