• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد منظور

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

بھاری اکثریت سے منظور قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

قرارداد کے حق میں 149 جبکہ اسرائیل اور امریکا سمیت 12 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بھارت سمیت 19 ممالک اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

یاد رہے کہ قرارداد پیش کرنے والے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید