ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے ایران کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید بھی ظاہر کی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا ایران کی طرف سے ممکنہ انتقامی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر امریکی سینٹرل کمانڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کو ایک ایسے وقت میں ہائی الرٹ کیا گیا جب امریکی ایرانی جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ختم ہوگئے تو ممکنہ فوجی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی فوجی تیاری کی تصدیق کردی ہے۔