بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بہاول پور میں کانگو وائرس سےہلاکتوں کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ تحریک التواء میں کہا گیا کہ کانگو وائرس ایک مہلک بیماری ہے جس کا بروقت علاج بہت اہمیت کا حامل ہے،یہ سنجیدہ معاملہ ہے جس پر پنجاب حکومت فوری طور پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر علاج کی سہولت فراہم کرے تاکہ متاثرہ افراد کا علاج کیا جاسکے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کانگو وائرس سے پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹر ہارون پاشا اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد فراز سے ملاقات کی اس موقع پر و کانگو وائرس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔