روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اسرائیلی حملے کی لمحہ با لمحہ رپورٹس حاصل کر رہے ہیں۔
کریملن نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کریملن کا کہنا ہے کہ روس اسرائیل اور ایران کے درمیان تیزی سے بڑھتی کشیدگی کی مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اب تک ایران کے 6 سائنسدان اور 3 اعلیٰ ترین عسکری حکام شہید ہوگئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران میں 6 مقامات پر حملے کیے، ایران پر حملے کم از کم 2 مرحلوں میں کیے گئے اور غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق حملوں کا تیسرا مرحلہ ابھی جاری ہے۔