• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا ایران اسرائیل جنگ سے دور رہنے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لبنانی سرزمین پر قائم ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب اللّٰہ نے خود سے اسرائیل پر حملہ نہ کرنے اور ایران اسرائیل کی جنگ سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد حزب اللّٰہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ حزب اللّٰہ ایران پر حملوں کے ردعمل میں اسرائیل پر خود سے کوئی حملہ نہیں کرے گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ حزب اللّٰہ اسرائیل پر حملے کی ابتداء نہیں کرے گی، تاہم گروپ نے ایک عوامی بیان میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے پورے خطے کو جنگ میں جھونکنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

 حزب اللّٰہ نے اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات اور سائنسدانوں پر حملوں کو سفاکانہ جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل خطے کو آگ لگانے والے خطرناک اقدامات کر رہا ہے۔

لبنانی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اس کشیدہ صورتحال میں لبنان کو کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچانے کے لیے سفارتی روابط میں مصروف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید