ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبد الرحیم موسوی کو ایرانی فوج کا نیا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے چیف آف اسٹاف کو فوج کی دفاعی اور سیکیورٹی صلاحتیں بڑھانے، کسی بھی خطرے سے بروقت اور مؤثر طریقے سے نمٹنے کےلیے فوجی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے میجر جنرل محمد پاکپور کو پاسدران انقلاب گارڈز کے نئے کمانڈر ان چیف کے طور پر نامزد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کی صلاحیتوں اور تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف حسین باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، ختم الانبیاہیڈکوارٹرز کے کمانڈر غلام علی راشد اور کم از کم 6 سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔