• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بات چیت کی اور اسرائیلی صریح جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے ایران کی حکومت اور برادر عوام کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا بھی اظہار کیا۔ قبل ازیں ایک بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی حملے ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت ہیں، یہ قابلِ نفرت اقدام بین الاقوامی قانون کی بنیادیں ہلادینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطے کے امن اور عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید