کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی، ریٹائرڈ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن کے قوانین میں تبدیلیوں کو مسترد کردیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نئے قوانین انسان دشمن ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے قوانین میں شریک حیات کے انتقال کی صورت میں اس کی اہلیہ کی پنشن دس سال بعد پنشن بند ہونے کی صورت میں ہزاروں بیوائیں اور یتیم بچیاں متاثر ہوں گی۔