کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صحافی محمد خطیبی نے کہاہے کہ ڈرونز اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کا جائزہ لے رہے ہیں اور ایران کا جواب بڑا ہوگا، ایران اسرائیل اور امریکہ کی بیسز کو ٹارگٹ کرسکتا ہے ،ماہر مشرقی وسطیٰ امور کامران بخاری نے کہا کہ موساد ایرانی سرزمین سے آپریٹ کر رہی ہے فضا میں دوسری طرف سے کوئی مزاحمت نظر نہیں آرہی،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے ایران کی ملٹری اور جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے ایران کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ایرانی صحافی محمد خطیبی نے کہا کہ اسرائیل جمعے کی صبح سے ایران کے خلاف بڑے آپریشن کر رہا ہے اور ابھی بھی یہ آپریشن جاری ہے۔ اسرائیل نے نیوکلیئر سائٹس اور سویلین ایریاز کو ٹارگٹ کیا ہے۔