• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘قومی اسمبلی میں ایران پر حملے کی مذمتی قراردادیں منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مذمتی قراردادیں منظور ‘تہران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ‘ اسرائیلی جارحیت کی مذمت‘حکومت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کے فوری اجلاس بلا نے کا مطالبہ کردیا۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھرپڑوسی برادر ملک ایران پر حملہ کر کے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔یہ ایوان اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھی یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اس کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ادھرقومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان خبردار کرتا ہے کہ اسرائیل کی اس طرح کی مسلسل جارحیت نے نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا کو سنگین خطرات میں ڈال دیا ہے، جس کے سنگین نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ یہ ایوان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید