• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار— فائل فوٹو
اسحاق ڈار— فائل فوٹو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

پاکستان میں فٹبال کے مستقبل پر اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ اور سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ نے شرکت کی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی اور پی ایف ایف کی قیادت بھی شریک ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ماضی کی انتظامی و سیاسی رکاوٹوں کو تسلیم کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فٹبال کی بحالی میں فیفا کی سرپرستی و رہنمائی کا کلیدی کردار ہے۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ فٹبال قومی اتحاد اور فخر کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، فٹبال کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید