گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز ذوالفقار علی باگڑی، شعیب نسوانہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ چھٹیوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا سرکاری سکولوں کا دورہ متوقع ہے ۭ۔ انہوں نے ہدایت کی سکولوں کے سربراہ اور اساتذہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ہر جمعہ اور سوموار کو سکول میں حاضری یقینی بنائیں۔