• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: ایڈیشنل سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ،27 ملزموں کی رہائی کا حکم

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں ایڈیشنل سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کر کے 27 ملزمان رہان کرنے کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم گوندل نے سول جج محمد مسعود اصغر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات میں ملوث 27ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا، اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ جیل ملک بابر بھی موجود تھے۔ فاضل جج نے جیل کے دورہ کے دوران اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ہسپتال، خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ بھی کیا۔ 
تازہ ترین