گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں بغیر نقشہ منظوری اور ناقص میٹریل سے بلڈنگز تعمیر کرنے پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس نے بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے کی رپورٹ پر محلہ قانونگواں میں منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی اور نقشہ کے مطابق ناقص میٹریل استعمال کرکے بلڈنگ تیار کرنے پر ملک اطہر کیخلاف جبکہ محلہ کھاری کھوئی کے محمد شفیق کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔