سُپر طاقت ہے جارح کی مددگار
بظاہر امن کی بنتی ہے داعی
پڑا کمزور اسرائیل تو وہ
کرے گی جنگ بندی کی مساعی
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مودی نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ امریکی مداخلت کا جنگ بندی سے تعلق نہیں ہے، مودی کا دعوی تھا کہ معاملہ بھارت اور پاکستان نے براہ راست حل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگادی جس سے 4 جھگیاں جل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ متاثرین سیلاب کو صبر دے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔
رپورٹ این او اے اے کے مطابق پاکستان کے ماہی گیری ریگولیٹری معیار امریکی ضروریات کے عین مطابق قرار دیے گئے ہیں۔
دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب بر قرار ہے، 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔
وزیر آباد میں سیلاب میں پھنسا خاندان 4 روز بعد پانی سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) مساتو کاندا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کا خود مشاہدہ کیا ہے، امدادی اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے اے ڈی بی ایک گرانٹ کی تیاری کر رہا ہے۔
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان کی ستارے زمین پرکے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مداحوں نے دلچسپ ردعمل دیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ الحمداللّٰہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں اپنی پہلی اولاد، ایک ننھی شہزادی، کی نعمت عطا ہوئی ہے۔
اوکاڑہ میں دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر تھرمل ڈرون کا استعمال کیا گیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی فورسز نے یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا جس کے ملبے سے یہ آگ لگی۔ تقریباً 100 فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔
پاکستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔
لائیو براڈ کاسٹ میں دکھایا گیا کہ کھلاڑی نے اپنی ٹوپی ایک بچے کی طرف بڑھائی لیکن پاس کھڑا ایک شخص فوراً کیپ چھین کر لے گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔