• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتوں کو بتادیا پاکستان کے مسلمانوں کا دل غزہ کے ساتھ دھڑکتا ہے، جے یو آئی

حیدرآباد ( حامد شیخ ) جمعیت علماء اسلام ف پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے حیدراباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عسکری قیادت کو کہوں گا کہ اگر صرف ایران کی حمایت کی تو اگلی باری تمہاری آنیوالی ہے اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ ہمارے حکمران بھی جرات کریں،جب مودی سے جنگ ہوئی تو قائد جمعیت نے اعلان کیا تھا، میرے قائد کے اعلان پر پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو گئی، مسلم حکمرانوں سے کہوں گا کہ بزدلی کی چادر اتار کر پھینک دو اور غیرت کرو، جے یو آئی ف غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے ایرانی قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اگر آپ کہیں گے تو ہمارے رضاکار مدد کو پہنچیں گے، قائد جمعیت نے عارضی طور پر حکومت سے سیز فائر کیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا غلط فائدہ اٹھائے اس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے ایک بل پاس کیا کہ 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی نہیں ہو سکتی،ان کا کہنا تھا ہم لڑیں گے اپنے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے،ہم اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے نہیں دیں گےآج بلوچستان جل رہا ہے تو اس کی وجہ وفاق نے بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہےتمہیں صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیںصوبہ سندھ کی قیادت نے عظیم الشان کانفرنس منعقد کر کے عالمی طاقتوں کو یہ بتا دیا کہ پاکستان کے مسلمانوں کا دل غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ایران پر بھی جارحیت کی ہے، بمباری کے ذریعہ سائنسدانوں اور فوجیوں کو شہید کیا ایران نے کمزوری نہیں دکھائی، جوابی حملہ کر کے اسرائیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہےایران کی اس جرات پر ایرانی قیادت و عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اسلامی ممالک کس مرض کی دو ہیں، اس قدر بے حس ہیں خلفاء راشدین اور مسلم حکمرانوں نے جزیرتہ العرب سے یہودیوں کو بے دخل کیا: عربوں کے آباء و اجداد بے یہودیون کو باہر نکالا تمکاری وہ ہمت کہاں گئی انہوں نے کہا کہ عرب دنیا سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم کیوں ڈرتے ہو کیوں خوفزدہ ہو، تم موت سے نہیں بھاگ سکتے،اسرائیل جہاں چاہتا ہے بمباری کرتا ہے، اب اس نے ایران سے جنگ چھیڑ دی ہےایرانی بھی باغیرت قوم ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید