کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس خاص طور پر بڑے ایئرپوٹس کیلئے مستقل بنیادوں پر برڈ شوٹرز/ کنٹرولرز بڑی تعداد میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ فیصلہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ اور خاص طور پر عید الاضحی کے بعد مزید برڈ شوٹرز کی ضرورت خاص طور پر محسوس کی گئی۔ اس لیے 50 مزید مستقل بنیادوں پر برڈ شوٹرز کی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھرتیوں میں میرٹ پر 4، پنجاب کی 25 اور دیگر صوبوں کے لیے بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ شرائط میں قابلیت میٹرک یا انٹرمیڈیٹ اور دو برس کا ویلڈ ہتھیار کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔