• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شہزاد کی اہلیہ کے ساتھ ساحلِ سمندر کی سیر

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

عمر شہزاد نے اہلیہ کے ساتھ ساحلِ سمندر پر خوبصورت لمحات کی تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اپنی جاذبِ نظر شخصیت، فٹنس اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔

 انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا لیکن جلد ہی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی شناخت بنائی۔

فروری 2025 میں عمر شہزاد نے خوبصورت اور باوقار نکاح کی تقریب میں ماڈل و سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے مدینہ منورہ میں نکاح کیا۔ بعدازاں دونوں نے پاکستان میں شاندار ولیمہ کی تقریب بھی منعقد کی، اب یہ جوڑا نئی شادی شدہ زندگی کے خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہو رہا ہے، جسے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔

حال ہی میں عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے ساحلِ سمندر پر دن گزارا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ 

جوڑے نے آرام دہ اور سادہ لباس کا انتخاب کیا، عمر شہزاد نے سیاہ شرٹ اور سفید ٹراوزر زیب تن کیا جبکہ شانزے لودھی نے سفید کاٹن شرٹ اور پینٹ کے ساتھ ایک خوبصورت پرنٹڈ اِنر پہنا۔ اس دوران دونوں بےحد خوش اور مطمئن نظر آئے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کو دلکش انداز میں یہ لکھتے ہوئے کیپشن دیا، ’میری تھراپی کا انداز، صرف تم، میں اور سمندر کی لہریں۔‘

مداحوں نے اس جوڑے کی تصاویر کو بےحد پسند کیا اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید