• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل فوری طور پر کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں: چین

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل فوری طور پر کشیدگی میں کمی کےلیے اقدامات کریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلیے تیار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ایران-اسرائیل جنگ کے پیش نظر صورتِ حال پُرامن کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دنیا اس جنگ کی درست سمت میں کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران تمام مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، عالمی برادری اسرائیل پر حملے روکنے کےلیے دباؤ ڈالے، یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید