کوئٹہ ( آن لائن )پروفیشنل پینل تربت کے اعلامیہ میں گزشتہ دنوں وکلاء اور شکیل پینل نے ایک بیان میں اپنے حالیہ دورہ تربت کے بعد بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے 2 دونوں میں 300 کلو میٹر کا سفرطے کیا ان کے بیان سے ظاہر ہو تاہے کہ تربت کے وکلاء پر احسان جتا رہے ہیں کہ انہوں نے ووٹ طلب کر نے کیلئے یہ سفر کیا الیکشن چاہئے وکلاء یا جنرل کے ہوں امیدوار کسی ووٹر پر احسان نہیں کر تے ہیں اور ہر ووٹر کے پاس جانا امیدوار اور اس کی حما تیوں کی ذمہ دار ہو تی ہے۔ مذکورہ پینل نے اظہار کیا تھا کہ تربت کے وکلاء نے ایک فون پر پروفیشنل پینل کو جائن کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پینل گزشتہ40 سال سے ٹیلی فون کے سہارے الیکشن کا حصہ رہے اور ماضی کی سچائی وکلاء پر ظاہر کر رہے ہیں اب جب وکلاء میں شعور پیدا ہوا ہے تو ٹیلی فون پر ان کا ساتھ نہیں دے رہے تو وہ بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں مکران کے وکلاء کا کردار ہمیشہ جمہوری رہا ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام ترشی سے کمزوریوں کو چھاپا نہیں جا سکتا جمہوری رویہ اختیار کیا جائے۔