• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ نہایت اہم، پانی تنازع پر انڈیا سے مذاکرات کئے جائیں، میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور(رپورٹ :عیشہ آصف )ماہرین نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ،پانی تنازع پر انڈیا سے مذاکرات کیے جائیں، انڈیا کے پیدا کردہ آبی مسائل کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمنٰ میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور خوشحال پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی سیمیناربعنوان "انڈس واٹر ٹریٹی: پاکستان کی واٹر سیکیورٹی اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کردار"میں کیا۔ مہمان خصوصی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ تھے۔گیسٹ آف آنر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی،ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ تھیں۔حرف آغاز میجر (ر) خان زادہ محمد علی (صدر PESS کےپی)نے ادا کیا۔شریک میزبان عزیز احمد اعوان (کنوینر خوشحال پاکستان،چیف آرگنائزر PESS)تھے۔دیگر مہمانوں میں سلیمان نجیب خان (کنوینر: واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ کونسل) ڈاکٹر زینب احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر بی این یو سینٹر فار پالیسی ریسرچ)، پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن (ڈائریکٹرسنٹر آف ایکسیلنس ان واٹر رسورسز انجینئرنگ),شاہد حمید (ایڈوائزر ہائڈرولوجی اینڈ واٹر مینجمنٹ واپڈا)،محمود بھٹی (انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر) رئیس انصاری ،پروفیسر ڈاکٹر منیبہ افتخار(ڈین ریسرچ فیکلٹی LCWU) پروفیسر ڈاکٹر اختر سندھو (پرنسپل اسلامیہ کالج)،خضر عباس (چیئرمین اویسی گروپ)،رحیم الدین نعیم (سی ای او Rmrsco)، عثمان قریشی (ڈائریکٹر لینڈ)، محب حسین شامل تھے۔وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے کہا کہ جب انڈیا نے حملہ کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا ۔ ایسا نہیں کہ ہم پانی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ۔ اس مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ کالا باغ ڈیم ہماری زندگی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید