• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی: اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں نجی جامعات کے طلبہ کی جامعہ کراچی میں داخلہ منتقلی کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت پیرکے روز منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں زیرتعلیم نجی جامعات کے طلبہ کو جامعہ کراچی کے ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ منتقلی کی منظوری دی گئی تاہم یہ منتقلی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈیپاڑٹمنٹل ریسرچ کمیٹی (ڈی آرسی)،صدرشعبہ اور رئیس کلیہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ دوران ملازمت ایم فل،پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے این اوسی کی شرط ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید