کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز نے ملک کے 13 منتخب ریلوے لائنوں کے اوپر تعمیر کیے گئے پرانے پلوں کی مرمت اور تزین و ارائش کے کام کا اغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ کاموں کیلئے 120 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ٹینڈر جاری کر دیئے گئے اور کام ختم کرنے کی مدت دو ماہ مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ کام 13 میں سے اٹھ کوئٹہ ڈویژن، دو لاہور ڈویژن، ایک کراچی ڈویژن اور ایک جہلم ڈویژن میں انجام دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور کام ختم کرنے کی مدت دو ماہ مقرر کی گئی ہے۔