• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے تسلیم کرلیا کہ ایران نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

اسرائیل نے پہلی بار تسلیم کرلیا کہ ایرانی میزائلوں نے اس کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور فوجی انٹیلیجنس ادارے امان کے مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حکام نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی رپورٹنگ پر سخت سنسرشپ عائد کی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اب تک 400 بیلسٹک میزائل اور سیکڑوں ڈرونز سے اسرائیل پر حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید