• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کو دن دیہاڑے اغواء کرنے پر سینکڑوں افراد سراپا احتجاج ، شیخوپورہ لاہور روڈبلاک

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )لاہور روڈ کی آبادی میاں کالونی کوٹ عبدالمالک میں نوجوان نان بائی محمد اویس کو دن دیہاڑے اغواء کرنے کے خلاف دکانداروں سمیت سینکڑوں افراد سراپا احتجاج بن گئے   محنت کش محمد اشرف کے دو بیٹے اویس اور وقاص ابھی اپنے تندور پر کام شروع کرنے ہی لگے تھے کہ وہاں پر کیری ڈبہ پر چار  افراد آئے اور اویس کو اغواء کرکے فرار ہوگئے جس کے بعد ہونیوالے مظاہرہ کے باعث شیخوپورہ لاہور روڈ متبادل بندوبست نہ کئے جانے کے باعث پانچ گھنٹے تک بند رہی اور ڈنڈہ بردار مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے، فیکٹری ایریا پولیس نے چار اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین