• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پالیسی کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان نے ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق پالیسی کا اعلان کردیا۔

وزارت خارجہ کے حکام نے ایران میں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو واپسی کےلیے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے اور والدین کے شناختی کارڈ کی اصل کاپیاں بھی اپنے پاس رکھیں۔

حکام نے مزید کہا کہ مطلوبہ دستاویزات کی موجودگی واپسی کے عمل کو آسان اور تیز بنائے گی۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ ایران سے واپسی کے خواہشمند شہری سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطہ کریں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید