• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملوں کا خوف، اسرائیل میں تقریبات پر پابندی، اسکول بند کردیے گئے

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے سول ڈیفنس پالیسی جاری کی ہے۔
اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے سول ڈیفنس پالیسی جاری کی ہے۔

ایرانی حملوں کے خوف کے باعث اسرائیل میں بڑی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے سول ڈیفنس پالیسی جاری کی ہے، جس میں  بڑے پروگرام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ بعض سرگرمیوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے، تاہم ملک بھر میں اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج شام 6 بجے سے نافذ ہونے والی نئی ہدایات کے مطابق جہاں مناسب پناہ گاہ موجود ہو، وہاں 30 افراد تک کے اجتماعات کی اجازت ہوگی، جبکہ دفاتر بھی اسی شرط پر کھولے جا سکیں گے کہ پناہ گاہ تک بروقت رسائی ممکن ہو۔

اسرائیل کے زیادہ تر علاقوں میں سرگرمیوں کی سطح ’’ضروری سرگرمی‘‘ سے کم کرکے ’’محدود سرگرمی‘‘ کردی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عوام کیلئے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں یہ ہدایات جمعہ کی رات تک مؤثر رہیں گی، جس کے بعد ہوم فرنٹ کمانڈ صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید