• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سیکیورٹی فورسز کا موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے موساد کے ایجنٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ایرانی میڈیا کے مطابق موساد ایجنٹ نے گرفتاری سے پہلے خودکشی کرنے کیلئے سائنائڈ کی گولی کھانے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے سائنائڈ کی گولی نگلنے سے پہلے ہی موساد ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا۔

ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دھمکیوں کی زبان کا اچھا جواب نہیں دیتا، مسلط کردہ جنگ یا امن کو قبول نہیں کریں گے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حملہ سنگین اور ناقابل تلافی نتائج کا باعث بنے گا، عوام شہداء کے خون اور اپنی سرزمین پر حملے کو فراموش نہیں کریں گے، اسرائیل نے بڑی غلطی کی ہے، اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید