• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف کارروائیوں سے نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات ایک پل میں ختم ہوگئیں، امریکی ٹی وی


اسرائیل کے سب سے بڑے دشمن ایران کے خلاف کارروائیوں سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تمام سیاسی مشکلات ایک پل میں ختم ہوگئیں۔

امریکی ٹی وی سی این این نے اپنے تجزیے میں کہا کہ ایسا لگتا ہے ایران کے خلاف نیتن یاہو کی فوجی مہم انکے لیے سیاسی طور پر ایک کامیاب آغاز ہے۔

ایران کے خلاف آپریشن رائزنگ لائن سے ایک روز قبل تک نیتن یاہو کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا تھا۔

انہیں الٹرا آرتھوڈوکس پارٹیوں میں سے دو نے حکومت کے خلاف ووٹ دینے کی دھمکی دی، لیکن وہ کافی مارجن سے بج گئے۔ جس کے 24 گھنٹوں بعد نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کردیا، جو ان کے سیاسی مسائل کو بہا لے گئے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے ہاتھ میں اب کارڈ ہیں، ایک ہفتے پہلے نہیں تھے تو اب ضرور موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید