ایران اسرائیل جنگ سے صورتحال کشیدہ ہورہی ہے۔ ایران کی فضائی حدود 6 روز سے مسلسل بند ہے ایسے میں بدھ کی شام 3 ایئر بس طیاروں نے ایران کی فضائی حدود سے پہلی بار اڑان بھری ہے۔
تینوں پروازوں کو دنیا بھر میں ہائی پروفائل ٹریک کیا گیا۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق تینوں طیارے ایران کے شہر کرمان کے قریب ریڈار پر 30 ہزار فٹ کی بلندی پر نمودار ہوئے۔ جو نصف گھنٹے کے فاصلے پر پرواز کرتے ہوئے گلف آف عمان کی طرف گئے۔
تینوں طیاروں میں سے ایک نے معراج ایئر لائن کی پرواز کے طور پر اڑان بھری جبکہ دو طیاروں کا اسٹیٹس ایران گورنمنٹ کے طور پر ظاہر ہوا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں تینوں ایئربس طیاروں نے عمان کے مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔