• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کو فوری طور پر گندگی اور کیچڑسے پاک کیا جائے، ندیم کامران

سیالکوٹ( جنید آفتاب سے) صوبائی وزیر محمد ندیم کامران نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم سیالکوٹ میں دوران پریس کانفرنس  میں بتایا ہے  کہ سیالکوٹ کو فوری طور پر گندگی اور کیچڑسے پاک کرنے کے لئے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے باہمی اختلافات کو دور کیا جائے۔  اس موقع پرڈی سی او نے کہا کہ ان اختلافات ختم ہو چکے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ بات درست نہیں میں نے خود سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کا کام ٹی ایم اے سے کروایا ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا9ماہ سے چیئرمین تعینات نہیں کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ میں ان سے آج ملا ہو۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد اکرام،ایڈمنسٹریٹر عمر چٹھہ،اے سی سیالکوٹ ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام عباس، ای ڈی او ڈاکٹر جاوید وڑائچ، ڈاکٹر خلیل احمد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 
تازہ ترین